پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے برطانیہ میں مختلف سرگرمیوں کے دوران کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔

وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو اور دیگر حکام شامل تھے۔ اس دوران وفد نے ایک عالمی کمپنی کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ کمپنی کے تعاون سے پنجاب میں کپاس کی بہتر اور معیاری پیداوار کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید طریقوں اور تعاون سے کپاس کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ اس تعاون سے کپاس کی اعلیٰ کوالٹی کی پیداوار اور جدید زرعی رجحانات کو فروغ ملے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار