وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام "پنجاب کلین ائیر پروگرام" کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر اور پاک سیڈر مشینیں 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق اس اسکیم کے تحت پنجاب کے متعدد اضلاع کے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے زراعت آفس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا زرعی انجینئرنگ دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق کاشتکار اپنی مکمل درخواستیں 30 جون 2026 تک متعلقہ دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے کسان ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد فصلوں کی باقیات کو جلانے کے رجحان میں کمی لا کر فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار