پنجاب بجٹ 2026-27: کسانوں کیلئے 10 ارب کی امداد، ٹریکٹرز، زمین اور جدید زرعی سہولیات کا بڑا اعلان
پنجاب کے وزیر خزانہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کی مالی معاونت کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جس سے 10 لاکھ کسانوں کو کھاد، بیج، زرعی ادویات اور آلات کی خریداری میں مدد دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کو 350 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے گئے ہیں، جبکہ زمین سے محروم افراد کو 15 ایکڑ تک سرکاری زمین لیز پر دینے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔
حکومت نے کسانوں کو گندم کی بہتر قیمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن میں گندم 3500 روپے فی من سے زائد میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح گزشتہ دو سالوں میں 25 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے گئے جبکہ مزید ہزاروں ٹریکٹرز سبسڈی پر دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
بجٹ میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن، جدید زرعی مشینری، اور واٹر ایفیشنٹ پروگرامز کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کو بھی وسعت دی جائے گی۔
حکومت نے مختلف اضلاع میں ایگرو پروسیسنگ پارکس کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
_2026_06_17_09_09_13_79697803.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment