پنجاب میں زرعی انقلاب کی تیاری، 60 ارب سے چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سرگودھا، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر میں چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر 60 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ تین سالہ اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے جس کا مقصد زرعی پیداوار کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے بہتر بنانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
ہر پارک تقریباً 250 ایکڑ رقبے پر بنایا جائے گا جہاں کولڈ اسٹوریج، سورٹنگ، گریڈنگ، لیبارٹریز، سرٹیفکیشن اور جدید لاجسٹکس کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان پارکس کے ذریعے کسانوں کو اپنی فصل کی بہتر قیمت ملے گی جبکہ نجی شعبے کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوں گے۔
اس منصوبے سے 20 ہزار کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 500 سے زائد کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی۔ کینو، آم اور آلو جیسی اہم فصلوں کی مکمل پراسیسنگ کے ذریعے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کی جائیں گی، جس سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ حکومتی اندازوں کے مطابق اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر اضافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔
_2026_07_24_09_31_34_76123609.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment