محکمہ زراعت پنجاب: گندم کی بھریاں رسی کے بجائے پرالی یا ناڑ سے باندھنے کی ہدایت
فیصل آباد: محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کے بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ استعمال کریں۔ اس اقدام کا مقصد تھریشننگ کے دوران پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی میں جلد بازی نہ کریں اور صرف اچھی طرح پک کر خشک ہونے والی فصل کی بھریاں باندھیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو، ورنہ فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اگر موسم گرم اور خشک ہو تو گہائی کے بعد گندم کو دن کے وقت کھلا چھوڑنا مفید ہے تاکہ دانوں میں موجود نمی ختم ہو جائے، جبکہ رات کے وقت اسے ترپال یا پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپنا چاہیے۔ چوہدری خالد محمود نے کہا کہ بھریاں باندھنے میں کسی غفلت سے گریز کیا جائے اور غیر اقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھا جائے۔

_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment