محکمہ زراعت پنجاب نے خشک اور سرد موسم کے دوران گندم کی بہتر دیکھ بھال کے لیے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق طویل دورانیے کے خشک اور سرد موسم کے باعث کاشتکار ربیع کی فصلوں، بالخصوص گندم، کی خصوصی دیکھ بھال کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں کاشتہ گندم کی عمر 65 دن سے زائد ہو چکی ہے، لہٰذا کاشتکار یوریا کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں۔ یوریا کے زیادہ استعمال سے فصل کی نباتاتی بڑھوتری میں غیر ضروری اضافہ ہو جاتا ہے اور تیز ہواؤں کی صورت میں فصل کے گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گندم کی فصل کی حالت اچھی ہو اور پتوں کا رنگ گہرا سبز ہو تو مزید یوریا کھاد استعمال نہ کی جائے۔ تاہم اگر فصل کمزور ہو اور پتوں میں پیلاہٹ نظر آئے تو یوریا کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورے سے کیا جا سکتا ہے۔

جن کھیتوں میں زیادہ نمی کے باعث فصل پیلی پڑ گئی ہو وہاں این پی کے (NPK 20:20:20) تین کلوگرام فی 100 لٹر پانی میں محلول بنا کر سپرے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق طویل سرد موسم کے باعث نمی میں اضافے سے گندم کی فصل پر بھوری اور زرد کنگی کے حملے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصل کا باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی کنگی کے آثار ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت پنجاب (توسیع) کے مقامی عملے کے مشورے سے فوری سپرے کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار