محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بروقت اور مؤثر تلفی کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے جدید زرعی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے سب سے پہلے زمین کی مناسب تیاری نہایت ضروری ہے۔ اگر کھیت میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو تو لاب (پنیری) کی منتقلی کے بعد 20 سے 25 دن تک پانی کی سطح ایک سے دو انچ تک برقرار رکھی جائے تاکہ جڑی بوٹیوں کی افزائش کو روکا جا سکے۔

محکمہ زراعت نے مزید ہدایت کی ہے کہ کاشتکار لاب کی منتقلی کے 3 سے 5 دن کے اندر مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہریں پانی میں مناسب طریقے سے استعمال کریں۔ اس کے بعد 4 سے 5 دن تک کھیت میں پانی خشک نہ ہونے دیا جائے تاکہ زہروں کا اثر مؤثر انداز میں برقرار رہے۔

حکام کے مطابق اگر بعد میں بھی جڑی بوٹیاں اگ آئیں تو فوری طور پر دوبارہ مناسب سپرے کیا جائے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ماہرین نے زور دیا کہ بروقت اقدامات سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ کاشتکاروں کو بہتر معاشی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار