اہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور آگ سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کے 57 سرکاری ہسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جہاں ضرورت کے مطابق نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جائیں گے۔ آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور دیگر بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹ انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

تمام واسا ایجنسیوں کو اہم مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ بڑے سرکاری ہسپتالوں کے قریب پہلے سے موجود فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی اور فعالیت کا بھی فوری جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مؤثر فائر فائٹنگ کے لیے ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹ نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں نئے فائر ہائیڈرنٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے، جبکہ محکمہ ہاؤسنگ اور متعلقہ ادارے ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے عمل میں بھی تعاون کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے پیش نظر پنجاب میں بڑے سرکاری ہسپتالوں کے لیے آگ سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار