فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی چیمپئنز لیگ میں کامیابی کے بعد جشن ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں شائقین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 400 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کئی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ بس اسٹاپ سمیت دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاہم اس کے باوجود حالات کشیدہ ہو گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال بھی پی ایس جی کی جیت کے بعد ایسے ہی واقعات سامنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار