وزیراعظم شہباز شریف کی حج انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ حج کے موقع پر پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے جاری اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو حج سے متعلق تمام ضروری اقدامات مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، تاکہ پاکستانی عازمین کو دورانِ حج کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



Leave A Comment