پیر محل میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان ہلاک، دو فرار
پیر محل کے نواحی علاقے گاؤں 663/4 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہوئے جو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شعیب ولد اختر اور عامر ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
_2026_07_23_09_50_19_63077125.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment