پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی، واجبات ایڈوانس میں جاری
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑیوں کے تمام واجبات ایڈوانس میں ادا کر دیے ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
اس رقم میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے FIH Hockey World Cup کی انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس بھی شامل ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق ہر کھلاڑی کو پرو لیگ کی مد میں تقریباً 7 لاکھ روپے جبکہ ورلڈ کپ کوالیفیکیشن کی مد میں 15 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادائیگیاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیم کی بہتر تیاری کے لیے کی گئی ہیں۔
_2026_06_06_09_31_49_99462212.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment