اسلام آباد: حکومت نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق مستحق شہریوں کو پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے بعد انہیں رعایتی پٹرول کے لیے فیول ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو REG لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ پیغام میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

رجسٹریشن کے بعد رعایتی پٹرول حاصل کرنے کے لیے فیول ٹوکن ضروری ہوگا۔ اس مقصد کے لیے شہریوں کو TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ موصول ہونے والا ٹوکن پٹرول پمپ پر دکھانے کے بعد مقررہ رعایتی قیمت پر پٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

وزارت کے مطابق اسلام آباد میں پٹرول ریلیف کا آغاز پیر اور منگل کی درمیانی شب جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری طریقہ کار کے مطابق موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔ ہر اہل صارف کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ریلیف مخصوص گاڑیوں اور مقررہ ماہانہ حد کے تحت دیا جائے گا، اس لیے شہریوں کو رجسٹریشن اور فیول ٹوکن کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار