پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان -پیٹرول مارجن نہ بڑھانے پرایسوسی ایشن نے ایک بارپھرحکومتی رٹ کوچیلنچ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے3 سالوں میں اپنا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا جس کی وجہ سے اب کاروبار کرنا محال ہے اگر ہمارا کمیشن6 فیصد تک نہ کیا تو5 نومبر سے ملک بھرکے تمام پمپس بند کردیں گے۔
چیئرمین عبدالسمیع خان نےکہا کہ ماضی میں حکومت نے ہمارا مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ کیا جو بڑھنے کے بجائے کم ہوتا رہا، 2004 میں کمیشن4 فیصد تک کردیا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے حکومت فی الفور ہمارا مارجن چھ فیصد کرے بعد ازاں ہمارے آِئندہ کے لائحہ عمل کی حکومت خودذمہ دار ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار