پی سی سی سی سائنٹسٹ ڈاکٹر ریحانہ انجم بطور ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ تعینات
لتان! وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریحانہ انجم کو ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ نامزد کردیا گیا اور انہوں نے فوری طور پر چارج سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔ اس سے پیشتر وہ 2001 سے سربراہ شعبہ پلانٹ برینڈنگ اینڈ جینیٹکس سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ ہی میں کام کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر ریحانہ انجم نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی میں اپنی ملازمت کا آغاز 2001 میں بطور سائنٹفک آفیسر شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ سے کیا اور 2018 میں ادارہ ہذاکے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کی سربراہ مقرر ہوئیں۔ انہوں نے سال 2020 میں پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں اپنی پی ایچ ڈی سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام سے مکمل کی جبکہ ان کا پی ایچ ڈی کا ریسرچ موضوع بی ٹی اور نان بی ٹی کپاس پر مزاحمتی کیڑوں کے حوالے سے پیداوار اور فائبر کوالٹی پر اثرات سے متعلق تھا ۔انہوں نے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں ایم ایس سی آنرز زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سے 1999 میں کی۔ ڈاکٹر یحانہ انجم کے 77 سے زائد تحقیقی مقالہ جات نیشنل اور انٹر نیشنل سائنسی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر ریحانہ نے بطور سربراہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سی سی آر آئی سکرنڈ میں تقریباً اچھی پیداواری خصوصییات والی کپاس کی 9 اقسام دریافت کیں۔ اس کے علاوہ وہ سی سی آر آئی ملتان میں بھی کچھ عرصہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس شعبہ میں طور سینئر سائنٹفک آفیسر کام کرتی رہی ہیں ۔ ان کی زیر نگرانی بہت سے طلبہ نے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کا ریسرچ ورک مکمل کیا جبکہ انٹرن شپ پروگرام میں بھی وہ بہت سے طلبہ کے بطور سپر وائزر رہی ہیں ۔ ان کی بطور ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ تعیناتی پر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی و سی سی آر آئی سکرنڈ اور ملتان کے تمام آفیسرز و جملہ ملازمین نے انہیں مبارکباد دی جس پر ڈاکٹر ریحانہ انجم نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا

_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment