پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے۔

چیئرمینپاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قیادت میں نئے نظام کے تحت پرانے اے، بی، سی اور ڈی گریڈز ختم کر دیے گئے ہیں اور اب کھلاڑیوں کو پانچ مختلف فارمیٹ ٹریکس میں تقسیم کیا جائے گا۔

نئے ماڈل کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کو ان کے مخصوص فارمیٹس کے حساب سے الگ الگ ٹریکس میں رکھا جائے گا، جبکہ فرنچائز کرکٹرز کے لیے بھی علیحدہ ٹریک شامل ہوگا۔

فیصلے کے مطابق ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا موازنہ اسی فارمیٹ کے دیگر کھلاڑیوں سے کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز کو ریڈ بال لیگز کھیلنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو میڈیکل، ڈومیسٹک کرکٹ اور کارکردگی کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ یہ نیا کنٹریکٹ سسٹم 2026 کے سائیکل سے نافذ ہوگا۔

پی سی بی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور فارمیٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی واضح درجہ بندی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار