ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

اوپنر گل فیروزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 89 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اگرچہ پاکستان نے اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی، تاہم ٹیم مجموعی طور پر ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور 5 میچوں میں صرف ایک ہی جیت سمیٹ پائی۔

میچ کے اختتام پر کپتان فاطمہ ثنا نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں شرٹس تقسیم کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار