ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم آج اپنا آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے شہر برسٹل میں دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکی ہے، تاہم ٹیم کو چاروں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کا میچ قومی ٹیم کے لیے ایونٹ کا آخری موقع ہے، جہاں وہ جیت کے ساتھ اپنے سفر کا اختتام بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کرے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار