ویمن ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو دوسری شکست، آئرلینڈ نے 7 وکٹوں سے ہرایا
آئرلینڈ میں جاری ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے ربیکا سٹوکیل نے 60 جبکہ ایمی ہنٹر نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان ویمن ٹیم اب سیریز میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، جہاں ٹیم کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی۔
_2026_06_01_08_35_31_58723411.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment