پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 157 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ معاذ صداقت نے 27 رنز بنائے۔ شاداب خان 29 اور عبدالصمد 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔
آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو کیونمین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی اننگز میں کپتان جوش انگلس 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
پاکستان کی بولنگ میں شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
_2026_06_06_09_23_15_95062454.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment