پاکستان انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بنگلادیش کو 2-5 سے شکست
پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے دو گول کیے جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحیی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
بنگلادیش کی طرف سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول کیا۔ محمد یحیی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ میں پاکستانی ٹیم نے مڈفیلڈ اور دفاعی لائن میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور کھیل پر مضبوط گرفت برقرار رکھی۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 5 جون کو ہوگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
_2026_06_04_09_47_46_30619369.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment