پاکستان میں جھینگا فارمنگ کا انقلابی منصوبہ، برآمدات اور روزگار میں بڑا اضافہ متوقع
پاکستان میں بحری اصلاحات کے تحت ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کا جامع منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد آبی زراعت کو وسعت دینا اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
حکام کے مطابق سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں کی نمکین زمینوں میں شرمپ فارمنگ کلسٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں تقریباً 3,500 ایکڑ اراضی کو جھینگا فارمز میں تبدیل کیا جائے گا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے میں جدید ہیچری قائم کی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بھی بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت 1,570 افراد کو تربیت دی جائے گی تاکہ ہنر مند افرادی قوت تیار ہو سکے۔ نجی شعبے کے تعاون سے ہیچریز، فیڈ ملز اور پروسیسنگ یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ 10,500 ٹن معیاری آبی پیداوار حاصل ہوگی اور تقریباً 7.8 ارب روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ 3,500 سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق جھینگا فارمنگ کا فروغ ملکی معیشت، برآمدات اور ساحلی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
_2026_07_17_09_45_58_30026136.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment