پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تجارت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ دوطرفہ شراکت داری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل سفارتی تبادلوں کو نہایت اہم قرار دیا گیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار