قومی ہاکی ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی ہاکی کے پورے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے آخری مرحلے میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر آنے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق ٹیم میں جسمانی فٹنس، جدید کھیل کی سمجھ اور حکمت عملی کی کمی واضح نظر آئی، جس کے باعث اب فوری اور سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے حال ہی میں ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور محدود وقت کے باوجود ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی ٹیم حال ہی میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، جو اس کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

ادھر جونیئر سطح پر کارکردگی بہتر رہی، جہاں انڈر 18 قومی ٹیم نے جاپان میں برانز میڈل حاصل کیا، جس سے مستقبل کے لیے امید پیدا ہوئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار