پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے قبل ٹیم مینجمنٹ اور انتخابی معاملات پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے، حالانکہ ان کے سفری دستاویزات، ویزا اور دیگر انتظامات مکمل ہو چکے تھے۔ انہیں روانگی سے صرف تین روز قبل گھر واپس بھیج دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مظہر عباس کی ٹکٹ بھی بک ہو چکی تھی اور انہیں ایڈوانس ڈیلیز بھی ادا کر دی گئی تھیں، تاہم اب ان سے یہ رقم واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے، جو بیلجیئم میں ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔

پاکستان ہاکی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن، جبکہ خواجہ جنید منیجر اور کوچنگ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید بطور فزیو ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم آج لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن کرے گی، جس کے بعد 9 جون کو کراچی اور 10 جون کی صبح بیلجیئم روانگی متوقع ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار