ورلڈکپ سے قبل قومی کپتان ابو بکر کا عزم، بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر نے ہاکی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نیدرلینڈز روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتانی کا کوئی دباؤ محسوس نہیں ہو رہا اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک پیج پر ہیں۔
ابو بکر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ اہم ہوگا، تاہم پرو لیگ کے مقابلے میں ورلڈکپ کا مقابلہ بالکل مختلف نوعیت کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ حریف کو شکست دے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں عماد بٹ، حنان شاہد اور سفیان خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم کا پہلا ہدف ٹاپ فور میں جگہ بنانا ہے، جس کے بعد فائنل جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔
_2026_08_10_09_50_16_67190332.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment