وزارت خزانہ کا رواں مالی سال کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران بھی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے اخراجات پر مؤثر کنٹرول کے لیے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی ہے، جن کا اطلاق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز، سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) اور سٹیچوٹری باڈیز پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کے لیے یہ اقدامات وفاقی حکومت کی لازمی ہدایات تصور ہوں گے اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق قائم کردہ کفایت شعاری کمیٹی کو صرف ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر ہر کیس کا الگ الگ جائزہ لے کر محدود نوعیت کی رعایت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اخراجات میں کمی، وسائل کے مؤثر استعمال اور مالی نظم و ضبط کے لیے جاری کردہ کفایت شعاری پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



Leave A Comment