عبدالحکیم:پاکستان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی ریلوے پٹری عبور کر رہی تھی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بچی ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 3 سالہ تانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔ بعدازاں بچی کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

حکام نے شہریوں کو ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت احتیاط برتنے اور بچوں کو ریلوے لائنوں کے قریب جانے سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار