زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب حکومت نے کھجور کی اقسام اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پاکستان سالانہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ٹن کھجور پیدا کر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کھجور کی برآمدات کا حجم پہلے 200 ملین ڈالر تھا جو بڑھ کر 300 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستانی کھجور اپنی مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے ذائقے میں منفرد سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک میں مختلف تحقیقی مراکز نے کھجور کی نئی اقسام تیار کی ہیں، جنہیں فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ یہ اقسام کم وقت میں تیار ہو کر زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرگودھا کے ترقی پسند کاشتکاروں نے کھجور کی تجارتی بنیادوں پر کاشت شروع کر دی ہے، جس سے مستقبل میں برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار