پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز اسکور کیے۔

دیگر بلے بازوں میں الیکس کیری 19، جوش انگلس 13، نیتھن ایلس 8 اور اولیور پیک 7 رنز بنا سکے جبکہ تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بابر اعظم 69 اور محمد غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز اسکور کیے۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار