پاک بھارت کھلاڑی 15 سال بعد کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے
ایشیا اردو
انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
جی ہاں گزشتہ روز سسیکس کرکٹ کاؤنٹی کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارت کےچیتشور پجارا نے ڈیبیو کیا۔
ڈربی شائرکرکٹ کلب کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل سسیکس کی جانب سے کیپس دی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2007 میں بھارت کے فاسٹ بولر آرپی سنگھ اور پاکستان کے لیگ اسپنر منصور امجد لیسٹرشائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلتے دکھائی دیے تھے۔


_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment