پاک فوج کا عالمی اعزاز، برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا
پاک فوج نے برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت کر عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مقابلے میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ بہترین پیس اسٹکر اور بہترین ڈرلر کے اعزازات بھی اپنے نام کیے۔
میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستہ اس مقابلے میں شریک ہوا، جس میں دنیا بھر سے 16 فوجی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
_2026_06_12_10_13_39_98251557.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment