محکمہ زراعت کی بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
محکمہ زراعت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو اپنی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت عامر صدیق کے مطابق شدید گرمی میں فصل پر کیڑے مکوڑوں کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور ہر دو سے تین دن بعد کھیتوں کی نگرانی جاری رکھیں تاکہ کسی بھی کیڑے کے حملے کا بروقت پتا چل سکے۔
محکمہ زراعت نے مزید ہدایت کی کہ اگر کسی جگہ کیڑوں کا حملہ محسوس ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا فیلڈ اسٹاف سے مشاورت کر کے مناسب کیڑے مار ادویات کا سپرے کیا جائے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
_2026_05_19_06_38_43_24604484.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment