اوکاڑہ میں چھریوں کے وار سے نوجوان قتل، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
اوکاڑہ کے علاقے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں ایک لرزہ خیز قتل کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عابد علی عرف ہیرا کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ دو روز سے گھر سے غائب تھا اور نشے کا عادی تھا۔ واقعہ مسجد عائشہ صدیقہ کے قریب پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران ملزمان نے اس کے سینے پر چھریوں کے وار کیے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کی والدہ سرداراں بی بی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ورثا نے ڈی پی او اوکاڑہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
_2026_08_08_08_53_51_57187454.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment