تحصیل نوشہرہ ورکاں کی شرقی دانہ منڈی میں اگیتی کاشت کی گئی دھان کی فصل کی آمد شروع ہو گئی ہے، جس پر مقامی کسانوں اور آڑھتیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

غلہ منڈی میں محمد نذیر کی آڑھت پر آنے والی اس ابتدائی فصل کو 4600 روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا گیا، جو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

کسانوں کے مطابق فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً پچاس من رہی ہے، جس پر کاشتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمی حالات سازگار رہنے کی صورت میں آئندہ دنوں میں مزید بہتر پیداوار کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل کے مختلف علاقوں میں دھان کی اگیتی فصل کاشت کی گئی تھی، جبکہ موسم کے لحاظ سے جون اور جولائی کے دوران دھان کی کاشت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آڑھتی محمد نذیر نے کہا کہ ہر سال پہلی ڈھیری کی آمد کو خوشی اور امید کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور اس سال بھی فصل کے اچھے ریٹ اور پیداوار نے کسانوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار