نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں “جلال الدین سورڈ” مقابلہ جیت لیا، عالمی اسٹرانگ مین میں بڑی کامیابی
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں منعقدہ ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے “جلال الدین سورڈ” کا ٹائٹل جیت لیا۔
مقابلے میں نوح دستگیر بٹ نے اپنے کوریائی حریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
یہ ایونٹ طاقت اور برداشت کے مختلف چیلنجز پر مشتمل تھا، جس میں کھلاڑیوں نے بھاری وزن اٹھانے اور دیگر جسمانی آزمائشوں میں حصہ لیا۔
نوح دستگیر بٹ کی اس جیت کو ان کے کیریئر کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کے اسٹرانگ مین اسپورٹس میں مقام کو مزید تقویت ملی ہے۔


_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment