نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔
سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرتپاک میزبانی پر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔



Leave A Comment