ملتان میں کل سے نیشنل چیمپئنز کپ کا میدان سجے گا، ٹرافی کی رونمائی ہوگئی
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔
ٹرافی کی رونمائی چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے کی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کریں گے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان بلیوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کو اپنے لیے انتہائی اہم قرار دیا، جبکہ پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ایک پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
فہیم اشرف نے کہا کہ ملتان کی گرمی میں کھلاڑیوں کو موسم کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ کل سہ پہر 3 بجے پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
_2026_08_11_10_08_18_74201591.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment