مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافہ، معیاری بیج کی دستیابی، کھادوں کی فراہمی اور زرعی ادویات کی نگرانی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیرمعیاری بیج اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ کسانوں کو بروقت رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کپاس کی بہتر پیداوار ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں محکمہ زراعت، انہار، میپکو، پولیس، فاطمہ فرٹیلائزر، زرعی کمپنیوں کے نمائندگان اور کاشتکاروں نے شرکت کی اور کپاس کی بحالی و فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ بڑھائیں اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار