فیصل آباد: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) عامر صدیق نے کہا ہے کہ سرسوں میں 30 سے 40 فیصد اور رایا میں 70 سے 75 فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل اور پتے زرد ہونے پر فصل کی بروقت برداشت شروع کر دی جائے۔

کاشتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ گٹھے چھوٹے بنائیں اور 3 یا 4 گٹھے اونچی جگہوں پر کھڑی حالت میں رکھیں تاکہ بارش سے نقصان نہ ہو۔ فصل کو 8 سے 10 دن دھوپ میں خشک کریں، پھر ٹریکٹر، بیل یا کینولا تھریشر کی مدد سے گہائی کریں اور بیج علیحدہ کریں۔

عامر صدیق نے مزید کہا کہ بیج کو مکمل خشک کرنے کے بعد صاف ستھرے گوداموں میں ذخیرہ کریں تاکہ پھپھوندی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت اور درست طریقہ سے برداشت کرنے سے سرسوں اور رایا کی پیداوار میں 25 سے 30 من تک اضافہ ممکن ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار