ملتان: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، خاتون موٹروے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی
ملتان کے علاقے بستی ملوک میں کبیر پور پل بلی والا کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد عابد اور خاتون موٹروے پولیس اہلکار سویرا شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈاکو ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، 2 موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی خاتون سویرا موٹروے پولیس میں جونیئر پیٹرول آفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بستی ملوک پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment