ملتان ماڈل ٹاؤن روڈ پر مبینہ ڈکیتی کی کوشش، ایک مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

ملتان: ماڈل ٹاؤن روڈ پر مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مسلح افراد نے ایک گاڑی کو روک کر دو شہریوں کو پستول اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پرس، گھڑی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ڈاکو گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے۔ واردات  دوران ایک مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کو مبینہ ملزمان کی گاڑی کا نمبر جبکہ دو مشتبہ افراد کی تصاویر بھی موصول ہوگئی ہیں، جن کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار