گیس لیکیج سے دھماکہ، ایس پی سیف سٹی کی اہلیہ شدید جھلس گئیں، بچانے کی کوشش میں افسر بھی زخمی
ملتان کے علاقے گلگشت، کہکشاں اسٹریٹ نمبر 2 میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں زور دار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایس پی سیف سٹی ملتان نصراللہ وڑائچ کی اہلیہ، شدید جھلس گئیں۔
ریسکیو 1122 نے خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا۔ اپنی اہلیہ کو بچانے کی کوشش میں ایس پی سیف سٹی ملتان نصراللہ وڑائچ بھی معمولی زخمی ہوگئے، جنہیں بھی ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کمرے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس لیکیج کے باعث ماچس جلانے سے دھماکہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گلگشت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment