ملتان: میپکو کا اسسٹنٹ لائن مین 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے میپکو شمس آباد سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین محمد ساجد کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شہری سے میٹر تبدیلی کے عوض 15 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطاالرحمن کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم نے میپکو شمس آباد سب ڈویژن میں کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے اسسٹنٹ لائن مین محمد ساجد کو گرفتار کیا، جبکہ اس سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس ایف آئی اے ملتان سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment