باکسنگ کی دنیا کے لیجنڈری اور سابق امریکی ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 فائٹس میں حصہ لیا جن میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1964 میں سونی لسٹن کو شکست دے کر عالمی شہرت حاصل کی۔

بعد میں انہوں نے جارج فورمین کو ناک آؤٹ کرکے دوبارہ عالمی ٹائٹل جیتا اور باکسنگ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرایا۔

محمد علی نے 1964 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کیا، جس کے بعد وہ اپنے اصولوں اور انسانیت کے لیے جدوجہد کے باعث دنیا بھر میں احترام کی علامت بن گئے۔

انہوں نے 1967 میں ویتنام جنگ میں شرکت سے انکار کیا، جس کے باعث ان سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا اور انہیں عارضی طور پر باکسنگ سے دور ہونا پڑا۔

ان کی زندگی کے آخری سال پارکنسن بیماری کے ساتھ گزرے، تاہم ان کی شخصیت اور خدمات آج بھی دنیا بھر میں یاد کی جاتی ہیں۔

محمد علی 3 جون 2016 کو دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر ان کی میراث آج بھی زندہ ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار