محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ انتخاب خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے تمیم اقبال اپنی قیادت میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
_2026_06_09_09_46_23_84542694.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment