میاں چنوں: منوں وال چیمہ کے قریب تیز رفتار بس مبینہ طور پر بے قابو ہوکر موٹروے پولیس کی گاڑی، ایک دوسری بس اور مہران کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تینوں گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

حادثے کے بعد موقع پر افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے باعث متاثرہ مقام پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار