سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونےملتان میں کپاس کی نگہداشت بارے اجلاس کے دوران کہا کہ اس سال 34لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے دئیے گئے 65 لاکھ گانٹھ کا پیداواری ہدف اسی کاشتہ رقبہ سےحاصل کیا جایےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے اگلے3 ماہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے فیلڈ سرگرمیو ں میں مزید بہتری لائی جائے۔کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کیلئے مشاورتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔کسان سہولت سنٹرز پر آنے والے کاشتکاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔بیسٹ مینجمنٹ پریکٹسز کے بارے میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ان کی شانہ بشانی شریک رہیں۔کاٹن ایڈوائزری ہر کاشتکار تک پہنچائی جائے۔ کاشتکاروں کی رہنمائی میں کسی قسم کی سستی، کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار