وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، عوامی ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان، وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ملتان کی بیوٹیفکیشن، گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ملتان کی شہری آبادی اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم چلانے اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی اپ گریڈیشن کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت ملتان کے دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن سے شہر کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار