عارف والا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران ایک دیوار گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز آج ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں، جہاں لینڈنگ کے دوران قریبی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق دیوار گرنے سے ہیلی کاپٹر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وزیراعلیٰ مریم نواز بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انتظامی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار